Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی صدر کا ایرانی بحریہ کی جنگی کشتیاں تباہ کرنے کا حکم

شائع 23 اپريل 2020 06:01am

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحریہ کو حکم دے دیا ہے کہ اگر سمندر میں ایرانی جنگی کشتیاں امریکی بحری جہازوں کو ہراساں کریں تو انہیں تباہ کردیا جائے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ میں نے امریکی بحریہ کو ہدایت کی ہے کہ اگر سمندر میں ایرانی کشتیاں امریکی بحری بیڑوں کو ہراساں کریں تو انہیں فوری تباہ کردیں۔

ایک شخص حشمت علوی نے کہا کہ ایرانی کشتیاں امریکی بحری جہازوں کو پراپیگنڈے کے لیے ہراساں کرتی ہیں، صدر ٹرمپ کا شکریہ کہ جس نے ایران کو یاد دلا دیا کہ اب اوبامہ کا دور ختم ہو گیا ہے۔

اس پر امریکی صدر نے سابق نائب صدر جو بائیڈن کو طنز کرتے ہوئے کہا کہ سویا ہوا جو بائیڈن اس کو ٹھیک کہہ سکتا ہے لیکن میں نہیں۔